کاروباری خبریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 858 روپے کم ہوکر 93 ہزار 621 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 35 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 763 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

Back to top button