کاروباری خبریں

تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے طے

عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے طے ہوگئے ، خریدے گئے ایل این جی کے 4 کارگو کا ریٹ 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی زیادہ ہے۔

 عالمی جریدے بلوم برگ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لیے پاکستان نے مہنگی درآمدی ایل این جی کے سودے کر لئے ، حکومت کی توقع تھی کہ ایل این جی کی قیمت کم ہوگی۔

عالمی جریدے کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایل این جی کی سپلائی پر یورپ سے امریکہ تک ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا، اس ہفتے پاکستان نے درآمد ایل این جی کے چار کارگو کے لیے ستمبر کے سودے کئے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے ہوئے ، پاکستان نے ستمبر میں 4 کارگو کی خریداری تقریباً 15 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو میں طے کئے۔

عالمی جریدے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے جولائی کے آغاز میں سستا کارگو مزید سستے کیلیے کینسل کیا تاہم اب پاکستان کا درآمدی بل پہلے ہی مہنگی کموڈیٹی کی خریداری پر بڑھ چکا ہے اور پاکستان میں بجلی پیدواری میں درآمدی ایل این جی کا استعمال بڑھ چکا ہے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ سپلائی قلت کے سبب عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی اسپاٹ قیمتیں بلند ہیں۔

Related Articles

Back to top button