کاروباری خبریں

کےالیکٹرک کواضافی سبسڈی نہیں دی، نجکاری کےبعد نقصانات کم ہوئے: حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ ایسانہیں کہ کےالیکٹرک کواضافی سبسڈی دی جاتی ‏ہے ایک نیا پاور پر چیزایگریمنٹ کرنےجا رہے ہیں جس سے کمپنی کےساتھ بہت سےمعاملات ‏بہترہوں گے۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ سبسڈیز تمام ڈسکوز ‏کو برابردی جاتی ہیں ایسانہیں کہ کےالیکٹرک کواضافی سبسڈی دی جاتی ہے کےالیکٹرک کووفاق ‏کی جانب سے550 میگاواٹ اضافی بجلی دی، اضافی بجلی ضرورت کےتحت فراہم کی جارہی ہے۔

حماداظہر نے ایوان کو بتایا کہ سبسڈی جس ڈسکوزکوبھی دی جاتی ہےوہ صارفین کیلئےہوتی ہے ‏کچھ ڈسکوز ایسے ہیں جن کےنقصانات زیادہ ہیں۔

سینیٹر محسن عزیر نے سوال کیا کہ سبسڈی دینےکےباجودکےالیکٹرک کانظام کیوں نہیں چل رہا؟ ‏جس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ کےالیکٹرک کی نجکاری کےبعدان کےنقصانات کم ہوئےہیں ‏ماضی میں ہمارافوکس پیداوار پر تھا۔ ترسیل پرتوجہ نہیں دی گئی اب پیداوارکےساتھ ترسیل پربھی توجہ ‏دی ہوتی تومسائل نہ ہوتے۔

حماداظہر نے کہا کہ اس مرتبہ بجٹ میں ترسیل کےلیےخطیررقم مختص کی ہے ترسیلات کانظام ‏انتہائی بوسیدہ تھااب بہت ٹرانسفارمرزکوبدل دیاہے ترسیل کےنظام پرتوجہ کےباعث آنےوالےدنوں ‏میں بہتری آئےگی کےالیکٹرک کیساتھ 200ارب کےواجبات کےباوجودبجلی فراہم کی، ایک نیا پاور پر ‏چیزایگریمنٹ کرنےجا رہے ہیں جس سے کمپنی کے ساتھ بہت سےمعاملات بہترہوں گے۔

Related Articles

Back to top button