کاروباری خبریں

حماد اظہر کا ملک میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا اعلان

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک میں آج بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا اعلان کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھاکہ آج ملک میں بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا اور آج 24ہزار284میگاواٹ بجلی نیٹ ورک کو فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے جولائی2018 میں پیداوار کا ریکارڈ 20 ہزار 811میگا واٹ تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ تربیلا پیداوار کا 25 فیصد پیدا کررہا ہے پھر بھی ریکارڈ بجلی کی پیداوار ہوئی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے بجلی پیداوار ہی نہیں بلکہ ترسیل کے نظام کو بھی توسیع دی۔

Related Articles

Back to top button