کاروباری خبریں

ایف بی آر نے سال 2021 کے لیے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم جاری کردئیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سال 2021 کے لیے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم جاری کردیے، ٹیکس گزار 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر سکتے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے مطابق تنخواہ داروں اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے الگ فارمز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیےگئے ہیں، اس کے علاوہ کاروبار ی حضرات کے لیے الگ فارم اپ لوڈ کیےگئے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے داخل کیے جا سکتے ہیں،ٹیکس گزاروں کی راہنمائی کے لیے مہم بھی چلائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button