کاروباری خبریں

سوئی سدرن گیس کمپنی کا گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نےگیس کی قیمت میں 153 روپے 16پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا۔

سوئی سدرن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہےکہ اضافہ آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کے لیے مانگا گیا ہے، گیس قیمت میں اضافہ ریونیو شارٹ فال اور ایل این جی سروس کی مد میں کیا جائے۔

اوگرا کا کہنا ہےکہ کمپنی نے ریونیو شارٹ فال میں 109روپے 78پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے،سوئی سدرن نے ایل این جی سروس کی مد میں بھی 43روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے ہیں۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت کل کراچی میں کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button