کاروباری خبریں

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے عیاں، ایف بی آر کی بروقت کارروائی نے مہم ناکام بنا دی

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں مضر صحت بھارتی چینی پاکستان لانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 258 کنٹینر ضبط کرلیے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے کسٹمر ڈیپارٹمنٹ نے مضر صحت بھارتی چینی کے 258 کنٹینر ضبط کرلیے ہیں، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی چینی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں لائی جارہی تھی، چینی زائد المیعاد اور بدبودار تھی، بھارتی چینی کو افغانستان کی منڈیوں می لے جایا جارہا ہے۔ایف بی آر کے مطابق پکڑے جانے والے کنٹینر میں 172 کا لیبارٹری ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا اور 172 کنٹینرز سے 4 ہزار 472 میٹرک ٹن مضر صحت بھارتی چینی ضبط کی گئی ہے جب کہ 86 کنٹینر کی تحقیقات اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، ان کنٹینرز میں 2 ہزار 236 میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔

Related Articles

Back to top button