کاروباری خبریں

پی آئی اے کے اندورن ملک کرایوں میں 40 فیصد کمی

پی آئی اے حکام نے اندورن ملک کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی۔

پی آئی اے حکام نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی ہے، پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 40 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے کرتے ہوئے خصوصی کرایہ متعارف کرواگیا ہے۔

اس حوالے سے لاہوراور کراچی،اسلام آباد اور کراچی،لاہور اور پشاور اور کراچی اور پشاور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 9 سو 50 روپے مقرر کیا گیا ہے جس سے اندرون ملک مسافروں کو خاطرخواہ سفری سہولت میسر ہوگی۔

Related Articles

Back to top button