کاروباری خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 91 کروڑ روپے بڑھ کر 8358 ارب روپے ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلارجحان رہا۔

100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کا اختتام 93 پوائنٹس اضافے سے 48304 پر کیا، 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 909 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 48636 اور کم ترین سطح 47726 رہی، ہفتہ بھر میں شیئرز بازار میں 5 ارب 39 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 126 ارب روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 91 کروڑ روپے بڑھ کر 8358 ارب روپے ہوگیا۔

Related Articles

Back to top button