کاروباری خبریں

روس نے پاکستانی چاول کی درآمد پرعائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

روس نے پاکستانی چاول کی درآمد پرعائد پابندی اٹھالی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخر امام نے کہا کہ پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی 2 سال پہلے معیار میں فرق آنے پر لگائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ روسی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی ڈھائی ملین ٹن کی مارکیٹ ہے اور پاکستان 140 ممالک کو چاول برآمد کررہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر روس نے 4 فرموں کواجازت دی ہے اور روسی حکام کے معائنے کے بعد مزید کمپنیوں کو اجازت دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button