کاروباری خبریں

قومی اسمبلی میں بجٹ کب پیش ہو گا؟ اہم فیصلہ کر دیا گیا

بجٹ 22-2021ء قومی اسمبلی میں 11جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کےدوران قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ 11جون کو پیش کیا جائےگا اور اس کے بعد بجٹ پر بحث 30جون تک جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس7 جون کو شام 5 بجے طلب کرلیا ہے۔

Related Articles

Back to top button