کاروباری خبریں

سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں کے ٹکٹس پر 600 روپے فیس عائد کردی

سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں کے ٹکٹس پر 600 روپے فیس عائد کردی۔

ائیرلائنز ذرائع کے مطابق مسافروں سے ٹکٹ کی بکنگ کے وقت سی اے اے کی 600 روپے فیس وصول ہوگی جس میں 100 روپے سیکیورٹی اور 500 روپے امبارکیشن فیس ٹکٹ کے ذریعے ائیرلائن سے وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ائیرلائنز ٹکٹ پر چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن کو جمع کرائیں گے اور سول ایوی ایشن نے تمام ائیرلائنز کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button