کاروباری خبریں

وزارت خزانہ نے وزارتوں کو بجٹ سےزیادہ اخراجات سے خبردار کردیا

وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنزکو بجٹ سےزیادہ اخراجات سےخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دستیاب بجٹ میں رہتے ہوئے اخراجات پورے کیے جائیں۔ وزارت خزانہ نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کوہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں وزارتوں اور ڈویژنز کو بجٹ سے زیادہ اخراجات سے خبردار کیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے تمام وفاقی سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوادیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ دستیاب بجٹ میں رہتے ہوئے اخراجات پورے کیےجائیں ، مختص بجٹ سے زائدادائیگی پروفاقی سیکریٹری ذمےدارہوں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سیکرٹری پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کوبھی جواب دہ ہوں گے اور ملازمین سےمتعلق بجٹ میں کوئی کمی نہ ہونے دی جائے، ملازمین سےمتعلق بجٹ پرتکنیکی گرانٹ سے فنڈکا بندوبست کیا جائے۔

،وزارت خزانہ نے مزید کہا ہے کہ پہلےمختص بجٹ سےملازمین سے متعلق اخراجات پورے کیےجائیں ، وفاقی سیکریٹریز مختص بجٹ کے انتظامات کے ذمے دار ہیں۔

Related Articles

Back to top button