کاروباری خبریں

کراچی چیمر کے عہدیداران کا ایس او پیز کے نفاذ کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا خیر مقدم

کراچی چیمر کے عہدیداران نے ایس او پیز کے نفاذ کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بازاروں کے اوقات رات 12 بجے تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی چیمبر کے عہدیدار شارق وہرہ نے ایس او پیز نفاذ کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ فوجی جوانوں کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایس اوپیز نفاذ کے لیے فوج تعیناتی کے فیصلےکا خیرمقدم کرتےہیں‘۔ اس خیر مقدم کے ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’کراچی میں مارکیٹوں کے کاروباری اوقات دن 12سے رات 12 تک کیے جائیں‘۔

شارق وہرہ نے کہا کہ ’کراچی کا مزاج مختلف ہے کیونکہ صبح 6 بجے نہ کوئی دکان کھولتا ہے اور نہ ہی خریدار بازار آتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ صبح وقت کو کم کر کے بازار دوپہر میں کھولنے اور رات کو دیر تک لین دین کی اجازت دی جائے‘۔

Related Articles

Back to top button