اقتصادی رابطہ کمیٹی, قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی, قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی گئی۔

اس کے علاوہ صدر و وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کیلئے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

ای سی سی نے وزیراعظم کے اسکل فار آل پروگرام کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی ،ای سی سی نے وزارت توانائی کیلئے بھی 38 کروڑ سے زیادہ روپے کی گرانٹ منظور کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں