ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2800 روپے سستہ ہوگیا ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قدر میں بھی 2401 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 88 ہزار 220 روپےکا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 42 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 685 ڈالر ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں