پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر اور سستا ہو گیا

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر اور سستا ہو گیا

ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج روپے کے مقابلے امریکی ڈالر اوسطاً 55 پیسے سستا ہو کر 154.04 روپے کا ہو گیا جب کہ یورو کی قدر میں اوسطاً 84 پیسے کی کمی ہوئی اور ایک یورو 181 روپے 25 پیسے کے لگ بھگ فروخت ہوا۔

اسی طرح جاپانی ین 1.40 روپے، برطانوی پاؤنڈ 212.79 روپے، سعودی ریال 41.07 روپے اور اماراتی درھم 41.94 روپے میں فروخت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں