کاروباری خبریں

8 ماہ میں 867 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیا درآمد

پاکستان نے 8 ماہ میں 867 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کی ہیں۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہی ہے۔مہنگائی کم کرنے کا اختیار اسٹیٹ بینک کو ہوگا، حفیظ شیخ

افسوسناک امر ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن بڑے پیمانے پر کھانے پینے کی اشیا درآمد کر رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی درآمد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 56.48 فیصد زیادہ رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت گزشتہ سال جولائی تا فروری کے درمیانی عرصے میں کھانے پینےکی اشیاء کی درآمد 554 ارب14کروڑ 40لاکھ روپے رہی تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری چینی کی درآمد میں 6 ہزار فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور اسی عرصے میں 20 ارب 63 کروڑ 50 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 33 کروڑ 40 روپے کی چینی درآمد کی گئی تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری147 ارب 26 کروڑ30 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی جب کہ گزشتہ سال اس عرصے میں گندم کی درآمد نہیں ہوئی تھی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خشک میوہ جات کی درآمدمیں سالانہ بنیادوں پر 194.35 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی تا فروری 10 ارب 47 کروڑ60 لاکھ روپے کے خشک میوہ جات درآمد کیےگئے۔ گزشتہ سال اسی عرصےمیں 3 ارب 55 کروڑ 90 لاکھ روپے کے میوہ جات درآمد کیے گئے تھے۔

پاکستان ہتھیاروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں شامل

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ میں 257 ارب 44 کروڑ 60 لاکھ روپے کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 184 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ روپےکا خودرنی تیل درآمد کیا گیا تھا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 8 ماہ میں مصالحہ جات کی درآمد میں 36.76 فیصد جب کہ چائےکی درآمد میں 22.11 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری 61 ارب 72 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 50 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال کے 8 ماہ میں 61 ارب 40 کروڑ 80 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئیں جب کہ گزشتہ سال اسی عرصےمیں 58 ارب43 کروڑ40 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔

اعداد و شمار کے تحت رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 58.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

موبائل فونز کی درآمدات 213 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ روپے رہی ہیں جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات 134 ارب 80 کروڑ 60 لاکھ روپے رہی تھیں۔

Related Articles

Back to top button