کاروباری خبریں

بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخ میں پہلی بار بڑا اضافہ، جانیے تفصیلات

پیپرلیس کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے اوپر چلی گئی۔

معاشی ماہرین نے بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

چند روز قبل دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بتایا تھا کہ انہوں نے جنوری 2021 میں ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی خریدی ہے۔

ٹیسلا کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ایک بٹ کوائن 44 ہزار ڈالر کی حد کو چھو گیا۔

اب کرپٹو کرنسی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ایک بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button