پی ایس ایکس: سرمایہ کاروں کے 360 ارب ڈوب گئے

پی ایس ایکس: سرمایہ کاروں کے 360 ارب ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان پایا گیا ہے

ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی 531 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

انڈیکس کی کم ترین سطح آج 43620 رہی لیکلن کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہوکر43691 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 36 کروڑ حصص (شیئرز) کے سودے 21 ارب میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 7831 ارب روپے ہوگئی۔

گزشتہ تین دن میں انڈیکس کی گراوٹ 2145 پوائنٹس ہوگئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 360 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں