بٹ کوائن کے نام پر بڑا فراڈ

بٹ کوائن کے نام پر بڑا فراڈ

خیبر پختونخوا (کے پی) میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے نام پر بڑے آن لائن فراڈ کا انکشاف ہوا ہے

صوبہ میں ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر سادہ لوح عوام سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے۔ مختلف کمپنیوں کے نام سے آن لائن پیسے وصولی کے بعد صارفین کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹے جانے والے سینکڑوں متاثرین سامنے آگئے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مجھ سے 5 ہزار روپے جمع کئے گئے اور منافع مانگنے پرمزید پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔

خیبرپختونخواحکومت نے ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر عوام کو لوٹنے کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ جب تک حکومت اعلان نہ کرے، کوئی بھی پیسہ انویسٹ نہ کرے۔

ضیاء اللہ بنگش کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں جلد آن لائن بزنس کے لئےقانون سازی کررہے ہیں۔ بٹ کوائن مائننگ کے حوالے سے قانون سازی کے بعد بزنس کی اجازت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں