پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 341 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 992 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 359 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

سال نو کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی جس کی بدولت 100 انڈیکس ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

یکم جنوری کو مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1.55 فیصد اور 679 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 434 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 33 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔

تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق دن کے اختتام تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کمی ہوئی، دن کے اختتام پر ڈالر 160 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں