کاروباری خبریں

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

پاور ڈویژن نے بجلی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا 18 پیسے فی یونٹ اضافہ 10 ماہ تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا جبکہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر 3 پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہوگا تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button