یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان، سمری ارسال

یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان، سمری ارسال

یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

اوگرا نے یکم جنوری سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 15 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا تھا۔

پندرہ دسمبر کو پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں