کاروباری خبریں

سمندرپار مقیم پاکستانیوں کا مشکور ہوں ، جوہماری متاعِ عظیم ہیں، وزیراعظم

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی زبردست پزیرائی پر وزیراعظم نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار پھر سمندرپار مقیم پاکستانیوں کا مشکور ہوں ، جوہماری متاعِ عظیم ہیں، ان کی جانب سے مرکزی بینک کے زریعے روشن ڈیجیٹل…

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں مسلسل تیزی آرہی ہے، پہلے سو ملین ڈالرز 76 دن جبکہ اگلے 100 ملین ڈالرز محض اٹھائیس روز میں پاکستان پہنچے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں فنڈز کی ترسیل میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور ترسیلات کا حجم 20کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے افتتاح کےبعد تین ماہ میں59ہزار700اکاؤنٹس کھولےگئے، 91ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھلوائے، اور حالیہ 10کروڑ ڈالر صرف 28 دن میں جمع ہوئے۔

خیال رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پروگرام کا افتتاح وزیراعظم نے 10 ستمبر کو کیا تھا۔ پروگرام کے آغاز کے بعد بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت حاصل ہو گئی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھارہے ہیں، جو خوش آئند ہے۔

 

Related Articles

Back to top button