کاروباری خبریں

سونے نے بھری اونچی اڑان، قیمتوں میں ہوا ریکارڈ اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، انٹر بینک میں ڈالر بھی 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 138 روپے اضافے سے 96 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 1880 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا، عالمی مارکیٹ میں آج سونا 1907 ڈالر فی اونس تک بھی ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 160.09 سے بڑھ کر 160.71 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 450 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 81 روپے اضافے سے 96 ہزار 398 روپے رہی تھی۔

Related Articles

Back to top button