کاروباری خبریں

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ مسلسل اضافہ، عوام کے لیے بری خبر آگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 1874 ڈالر پر بند ہوئی۔

بلین مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ 17 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محمد ارشد کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 250 روپے اور دس گرام کی قیمت 96 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

 

واضح رہے کہ ایک روز قبل ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی تھی، اسی طرح دس گرام کی قیمت 643 روپے اضافے سے 95 ہزار 808 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button