سونے کی قیمت میں کمی، عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں کمی، عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی کا رجحان رہا جبکہ ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 67 پیسے اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ دس ہزار 350 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 33 روپے کمی سے 94 ہزار 607 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا کاروباری ہفتے کے اختتام پر 4 ڈالر کمی کے بعد 1839 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 67 پیسے مہنگا ہوا، ہفتے کے دوران ڈالر 160 روپے تجاوز کرگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 159.46 سے بڑھ کر 160.13 روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 1399 پوائنٹس اضافے سے 42207 پر بند ہوا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 42410، کم ترین سطح 40669 رہی۔

سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران 2 ارب 20 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا، اسٹاک مارکیٹ میں 90 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن سرمایہ 210 ارب روپے اضافے سے 7729 ارب روپے ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں