کاروباری خبریں

سابق حکومت نے اپنی جیب بھرنے کے لیے توانائی کے مہنگے معاہدے کیے: وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے اپنی جیب بھرنے کے لیے توانائی کے مہنگے معاہدے کیے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نندی پورپاورپراجیکٹ میں 80 ارب کا ناقابل تلافی نقصان پہنچا کر گئی،انہوں نے اپنے دورمیں چند ووٹوں کیلئے بجلی چوری پر قابو پانے کیلئےکچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت قابل تجدید توانائی کے منصوبے دوبارہ لائی، بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر کرنے پر موجودہ حکومت نے اربوں روپے خرچ کیے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے توانائی کے شعبے کے مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی۔ ملکی مفاد میں بجلی پیدا کونے والی نجی کمپنیوں (آئی پی پیز) نے حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ پاور سیکٹر میں مسائل ہمیں ورثے میں ملے۔ آئی پی پیز سے نئے معاہدو ں سے ملک میں صنعتوں کوفروغ ملےگا۔ سابقہ حکومتوں نے توانائی کےشعبےمیں مسائل پرتوجہ نہیں دی۔

عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن اس لیے چلارہی ہے کہ حکومت ہرشعبے میں کارکردگی دکھارہی ہے۔ گردشی قرضوں کی ادائیگی پرمزیدتفصیلات اور اعدادوشمار بعد میں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کا 70 فیصد حصہ بیرون ملک سےلائے گئے تیل سے بناتے ہیں۔ اگلے دوتین ہفتے میں مزید تفصیلات عوام کےسامنےآئیں گے۔ حکومت کی ساری توجہ توانائی سیکٹرکو بہتر کرنے پر ہے۔

Related Articles

Back to top button