کاروباری خبریں

حکومتی اقدامات، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 4 روپے فی کلو سستی

حکومتی اقدامات کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی 4 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدامات کے بعد چینی کی قیمت کم ہونے لگی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی فی کلو 4 روپے سستی ہوگئی، ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 8 روپے فی کلو کم ہوگئی۔

اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں چینی 84 س کم ہوکر 80 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ رواں ہفتے چینی کی 100 کلو بوری 1500 روپے سستی ہوگئی۔

جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق چینی کی بوری 9500 روپے سے کم ہوکر 8 ہزار روپے کی ہوگئی، ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 92 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں ہول سیل میں چینی 15 روپے فی کلو سستی ہوگئی، رواں ہفتے چینی 95 روپے سے کم ہوکر 80 روپے فی کلو ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا گنے کی کرشنگ بروقت شروع کرنے کے اعلان پر چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 10دنوں میں چینی کی قیمت میں 10سے12روپے کی کمی آئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر امپورٹڈ چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ شوگر ریفارمز کمیشن بھی کام کر رہا ہےاور اس ریفارمز کیلئےکسانوں اور شوگرملز ایسوسی ایشن سے بھی رابطے میں ہوں، صوبائی حکومتیں کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button