کاروباری خبریں

ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان، عوام پریشان

مہنگائی کے طوفان کے باعث عوام پہلے سے ہی پریشان ہیں اور ڈالر ہیں کہ نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح صبح ہی ڈالر کی قدر میں 38 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان پایا جارہاہے ،
کام کاآغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 190 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں معمولی اضافہ ہوا اور انڈیکس 34 ہزار 228 پر پہنچ گیا۔
لیکن یہ بہتری جاری نہ رہ سکی اور چند لمحوں کے بعد ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس اس وقت 264 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 925 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے

Related Articles

Back to top button