کاروباری خبریں

کورونا کے باعث برطانوی معیشت میں300سال کی سب سے بڑی کمی واقع

کورونا وبا نے جہاں مضبوط عالمی معیشتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہیں برطانیہ کی معیشت کو بھی تہس نہس کر دیا ہے۔

کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے برطانوی معیشت میں300سال کی سب سے بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔برطانوی وزیرخزانہ کےمطابق اس سال معیشت 11.3سکڑ گئی۔

وزیرخزانہ رشی سناک کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی میں 2سال لگ سکتےہیں، 2022 کے آخر میں معیشت پہلے کی سطح پر واپس آئےگی۔

وزیرخزانہ رشی سناک خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معیشت پر پڑنے والے طویل مدتی اثرات 2025 تک رہ سکتےہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماہِ دسمبر کے پہلے ہفتےمیں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہوجائےگا۔

بورس جانسن نے کہا کہ جم اور دکانیں 2 دسمبر سےکھل جائیں گے، نیشنل لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ریجنل لاک ڈاؤن اختیار کریں گے،جن جگہوں پروائرس پھیلنےکاخدشہ ہوگاانہیں بندکریں گے، مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہےہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نےملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے خلاف اختیارکی گئی حکمت عملی کوعالمی سطح پرسراہاگیاہے اب معیشت کی بہتری کےثمرات عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچنےچاہئیں۔

Related Articles

Back to top button