ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوئی کمی مگر کتنی؟ جانیے تفصیلات

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوئی کمی مگر کتنی؟ جانیے تفصیلات

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی، ڈالر بھی 96 پیسے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1970 روپے کمی سے 94 ہزار 693 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 57 ڈالر کمی کے بعد 1813 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 96 ہزار 664 روپے رہی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 161.05 سے کم ہوکر 160.09 روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 230 پوائنٹس اضافے سے 39863 کی سطح پر بند ہوا، اسٹاک ایکسچینج میں 6.77 ارب روپے مالیت کے 17.40 کروڑ شیئر کا کاروبار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں