کاروباری خبریں

ترک گروپ کی پاکستانی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

ترکی کا گروپ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

ان شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس کا اہتمام عمارت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شفیق اکبر نے اسلام آباد میں کیا جب کہ تقریب میں ترکی کے معروف کاروباری گروپ کے عہدیدار ،اسپین کے مندوبین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شفیق اکبر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور متعلقہ شبعوں میں بہت صلاحیت ہے۔

ترک کمپنی کے عہدیدار مصطفی ساک نے کہاکہ ترکی کی کمپنیوں کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت مزید معاون ہوگی، پاک ترک دوستانہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ترکی ترجیحاتی معاہدے پر بات کر رہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونکیشن، مینو فیکچرنگ، سیاحت اور دیگر صنعتوں میں دو طرفہ تجارت بڑھے گی۔

تقریب سے وفاقی وزیر حماد اظہر، شہریار آفریدی، معاون خصوصی عثمان ڈارنے بھی خطاب کیا جب کہ ترکی کے سفیر، معاون خصوصی ذو الفقار بخاری اور متعدد شخصیات نےتقریب میں شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button