اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے یکم نومبر سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 9.66 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 114 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈرکی قیمت 1530 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں