کاروباری خبریں

قوانین کی خلاف ورزی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار نجی بینکوں پربھاری جرمانے عائد

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چار مقامی بینکوں پر 27 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 4 بینکوں پرقوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا ، چار نجی بینکوں پر27 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔

اسٹیٹ بینک نےکہا کہ جرمانے بینکنگ قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر عائد کئے گئے، بینکوں کوجرمانے صارفین کی درست معلومات نہ رکھنے پربھی کئےگئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق جولائی ستمبر کے دوران صارفین کی شناخت اور جنرل بینکنگ آپریشنز سمیت دیگر معاملات میں قوائد کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے گئے، سب سے زیادہ گیارہ کروڑ باسٹھ لاکھ روپے جرمانہ نجی اسلامی بینک پر عائد کیا گیا۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں اسٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ میں پہلی بار 15 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کئے تھے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق بھی کیے گئے، 15 بینکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ارب 68 کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کیے، بینکوں پر مارچ سے جون 2020 کے دوران جرمانے کئے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button