اسٹیٹ بینک کا پاکستان کے مجموعی قرض کے عبوری اعداد و شمار جاری

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے مجموعی قرض کے عبوری اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2020 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا جب کہ اگست 2019 میں پاکستان کا مجموعی قرض 32 ہزار 240 ارب روپے تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے عرصے میں پاکستان کا مجموعی قرضہ 3 ہزار 419 ارب روپے بڑھا جب کہ پاکستان کا مقامی واجب الادا قرض 24 ہزار 100 ارب روپے ہو گیا، اگست 2019 تک پاکستان کا مقامی قرض 22 ہزار 14 ارب روپے تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے مقامی قرض میں 2 ہزار 86 ارب روپے اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ 11 ہزار 559 ارب روپے ہو گیا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں