کاروباری خبریں

چینی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ

راولپنڈی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

 راولپنڈی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 107 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ روز راولپنڈی میں چینی کی قیمت 98 روپے فی کلو تھی۔

شہر کی دکانوں پر چینی کی فروخت 110 روپے فی کلو ہو رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ان میں آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز، انڈہ، مرغی، آلو، دال چنا، چاول، دہی اورلہسن شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطاً 28 روپے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں اوسطاً ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹماٹر 18 روپے فی کلو اور پیاز آٹھ روپے فی کلو اضافی قیمت پر فروخت ہو رہے تھے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انڈوں کی قیمت میں 16 روپے فی درجن، آلو کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی کلو اور برائلر مرغی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 1.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شرح 11.28 فیصد رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button