کاروباری خبریں

حکومت نے ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی

حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ایران سے درآمد کی اجازت دے دی۔

ترجمان وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں زیادہ ہونےکے باعث حکومت نے ایران سے درآمد کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمدکرنےکی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان نےکہا کہ ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی ایک ماہ کیلئے اجازت دی گئی ہے اور یہ اقدام قیمتوں میں کمی لانے کیلئے کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نجی شعبے کو ٹماٹر کی درآمد کے پرمٹ جاری کردیے گئے ہیں اور پیاز کی درآمد کے پرمٹ آج جاری ہوں گے، درآمد کنندگان ایک ماہ کیلئے جتنا چاہیں پیاز اور ٹماٹر درآمد کرسکتے ہیں، ٹماٹر اور پیازکی قیمتوں میں استحکام نا آنے کی صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button