صرافہ بازاروں میں منفی اثرات مرتب، سونے کی قیمت میں ہوا بڑا اضافہ

بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی ایک بار پھر سونے کے ریٹ بڑھ گئے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1918 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے پاکستان کے صرافہ بازاروں میں منفی اثرات مرتب ہوئے اور قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ریٹ 1 لاکھ 14 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 98 ہزار 251 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں خرید و فروخت نئی قیمتوں کے ساتھ ہوئی۔

 

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی تھی، اسی طرح اگلے روز تین اکتوبر کو فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

بعد ازاں 6 اکتوبر کو سونےکی فی تولہ قیمت 1500 اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ 7 اکتوبر کو قیمت میں ساڑھے پانچ سو روپے کمی کا رجحان رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں