کاروباری خبریں

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک ہو گا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہو گا جبکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان کو ایف اے ٹی یف کی شرائط پوری کرنے کے لیے مزید 4 ماہ کا وقت مل گیا تھا لیکن اب اگر پاکستان گرے لسٹ سے نہ بھی نکلا تو 10 نکات پر مزید عمل درآمد کے لیے کہا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جائزہ گروپ کو بقیہ 13 نکات پر تعمیل کی تفصیل جمع کروائی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو جون 2018 میں اسٹریٹجک خامیوں کی وجہ سے گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ اجلاس تک پاکستان 27 نکاتی ایکشن پلان میں سے 14 پر عملدرآمد کرچکا تھا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پلانری اجلاس جون میں ہونا تھا تاہم کورونا کے باعث عالمی ادارے کے جائزے اور ڈیڈ لائنز ملتوی کردی گئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button