کاروباری خبریں

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 40600 پوائنٹس کی سطح پربحال

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس کی 40600 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

ایف بی آر کی پہلی سہ ماہی میں ریونیو ہدف حاصل کرنے اور لوکاسٹ ہاؤسنگ سے متعلق حکومتی اقدامات سے معیشت کے متعدد شعبوں میں بہتری کے امکانات جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رونماہوئی جس سے انڈیکس کی 40600 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

57 اعشاریہ 64 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں لیکن حصص کی مالیت میں 6 ارب 3 کروڑ 35 لاکھ 78 ہزار 229 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے سخت بیانات سے ملک کے سیاسی افق پر کشیدگی بڑھنے کے خطرات نے بھی سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کو محتاط طرز عمل اختیار کرنے پر مجبور کیا.

جس کی وجہ سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 459 پوائنٹس کی مندی بھی رونماہوئی تاہم نچلی قیمتوں پر آئی ہوئی حصص کی ادھار پر خریداری بڑھنے سے 167 پوائنٹس کی تیزی بھی رونماہوئی کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 105 اعشاریہ 44 پوائنٹس کے اضافے سے 40676 اعشاریہ 92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 70 پیسے کی کمی سے 165 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 165 روپے 70 پیسے پر بند ہوئی۔

Related Articles

Back to top button