کاروباری خبریں

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید اضافہ، مجموعی شرح8.71 فیصد تک جا پہنچی

حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی کا جاری سلسلہ نہ تھم سکا سرکاری ادارے ادارہ شماریات نے ماہ سمتبر کے تیسرے ہفتے کے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے۔

اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 71 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی شرح 8 اعشاریہ 71 فیصد کی سطح پر پہنچ گئ۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 17ہزار تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 67فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 17 سے 23 ہزار تک والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 37فیصد تک پہنچ گئ ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 26 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی ٹماٹر کی فی کلو قیمت 71 روپے سے بڑھ کر 91 روپے کی سطح پر پہنچ گئ۔

اسی طرح سےانڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپےبرائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں ساڈھے8 روپے کا اضافہ ہوا ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال ماش اور دال مونگ 2 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی۔

جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں ایک بار اضافہ ریکارڈکیا گیا اور فی کلو 94روپے 72 پیسے کی سطح پر پہنچ گئ،دستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران تازہ دودھ،دہی،خشک دودھ،جلانے کی لکڑی ،لہسن، گڑ ،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران صرف 3 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جن میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر،آلو اور کیلے شامل ہیں ادارہ شماریات کے مطابقستمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران چاول،نمک،بریڈ سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Articles

Back to top button