کاروباری خبریں

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے میں 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، گزشتہ ہفتے 14 سے 18 ستمبر 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.72 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوگیا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپے سے زائد، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے سے زائد اور چینی کی فی کلو قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پیاز، مٹن، لہسن، دہی، چاول، گڑ، تازہ دودھ اور انرجی سیور بلب بھی مہنگے ہوئے۔

دوسری طرف کیلے 3 روپے 44 پیسے فی درجن، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر 13 روپے اور آلو فی کلو 16 پیسے سستے ہوئے۔

اس سے قبل 7 سے 11 ستمبر 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا تھا، اس عرصے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Articles

Back to top button