کاروباری خبریں

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے عائد ہونے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے ریکارڈ کی ترمیم اور چھیڑ چھاڑ کے حوالے سے عائد ہونے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

ایس ای سی پی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈیٹا کی تبدیلی کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں جس کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں‘۔

ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موادکی تبدیلی کےدعوے من گھڑت ہیں،کمیشن کی ویب سائٹ پر محدود نوعیت کی معلومات جاری کی جاتی ہے۔

ایس ای سی پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمیشن کا آفیشل ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہے، کمپنیوں کی معلومات ملک بھر میں قائم زونل دفاتر میں درخواست دےکرحاصل کی جاسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ ایس ای سی پی تصدیق کرتا ہے ہمارا تمام ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے‘۔

Related Articles

Back to top button