جاپان اور پاکستان کے درمیان فلائٹس کی تعداد میں اضافہ

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات اور تعلقات زیر بحث آئے۔

جاپانی سفیر اور وفاقی وزیرہوابازی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جاپان اور پاکستان کے درمیان فلائٹس کی تعداد میں اضافے پر اتفاق کیا، اس دوران جاپان اور پاکستان میں براہ راست پروازوں کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جاپان اور پاکستان کے آپس میں گہرے، دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

انہوں نے ایوی ایشن کے حوالے سے جاپان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے جاپان اور پاکستان کے مشترکہ جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا، جبکہ جاپان اور پاکستان میں فلائٹس کی تعداد میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں جاپان اور پاکستان میں براہ راست پروازوں کے لیے اقدامات تیز کرنے پر گفتگو ہوئی۔ جاپانی سفیر نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر کی طرف سے جاپانی سفیر کو سوونئیر بھی پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں