کاروباری خبریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے نرخ کی منظوری

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے نرخ کی منظوری اور فائیو جی لائسنس کے اجراء کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹس کا جائزہ لیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹ کی منظوری دے دی، برآمدی شعبے میں قالین سازی، لیدر مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور ٹیکسٹائل سیکٹر شامل ہیں۔

اجلاس میں آلو کی برآمد پر پابندی سے متعلق سمری پر فیصلہ موخر کردیا گیا، آلو کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں فائیو جی لائسنس کے اجراء کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

گذشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 09 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی گئی، اضافہ اکتوبر کے بجلی بل میں شامل ہوگا۔

کمیٹی نے موجودہ بجٹ سے کے الیکٹرک کیلئے 4.7ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت دی ، وفاقی حکومت کےالیکٹرک کو4.7 ارب روپےسبسڈی کی مد میں دےگی۔

ای سی سی نے ہوٹل روزویلٹ کےلیے14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری بھی دی ، رقم قرضے، سود اور واجبات کی ادائیگی کےلیےفراہم کی جائےگی۔

Related Articles

Back to top button