کاروباری خبریں

ہدف سے زائد ٹیکس ریونیو جمع، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تفصیلات جاری کر دیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کےپہلے 2 ماہ میں ٹیکس ریونیو ہدف سےزیادہ حاصل کر لیا۔

ایف بی آر نے جولائی اور اگست کی حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری کر دیں۔ پہلے2ماہ کےمقرر ہ ہدف551 کےمقابلےمیں593 ارب روپےحاصل کر لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے پہلے2ماہ کےمقرر ہ ہدف میں42ارب روپےفاضل حاصل کیے، پچھلےسال جولائی اور اگست میں582ارب روپےاکھٹے ہوئےتھے۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ کوروناوباکےباعث جولائی واگست میں 30.6 ارب کےریفنڈزجاری کیے گئے، ایف بی آرتجارت سےوابستہ افرادکےمسائل کےحل کےلئےبھی کوشاں ہے۔

Related Articles

Back to top button