کاروباری خبریں

کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث کاروبار شدید متاثر، تاجر پریشانی میں مبتلہ

صدر آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ تاجروں کو 10سے12ارب تک نقصان ہوچکا ہے، 2 روز سے مارکیٹوں میں کاروبار ہی نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر نے حالیہ بارشوں کے باعث تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال کے باعث تاجروں کو کاروبار میں شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیوریج کا نظام نہ ہونے سے ہربار نقصان ہوتا ہے، بارش کے بعد پانی جمع ہونے سے کاروبار متاثر ہے، دو دن کے دوران اربوں کا نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بارش کی وجہ سے کراچی شہر کے بیشتر رہائشی اور کاروباری علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔

کراچی کے اولڈ ایئرپورٹ پر2.1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف مسرور بیس پر4ملی میٹر پی اےایف فیصل بیس پر2.5ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 3ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات نے نئے اسپیل کی بھی پیش گوئی کردی۔

Related Articles

Back to top button