کاروباری خبریں

سعودی عرب سے ملنے والی اہم ترین سہولت ختم، حکومتِ پاکستان کی وضاحت، اہم ترین خبر آگئی

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار ملنے کی سہولت ایک سال کے لیے تھی۔

ترجمان وزارت خزانہ نے سعودی عرب سے تیل ادھار لینے کی سہولت سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ سعودی عرب سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار ملنے کی سہولت ایک سال کے لیے تھی، جس کی تجدید ہوسکتی تھی۔

ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت رواں سال 9 جولائی کو ختم ہوگئی، معاہدے میں توسیع کی درخواست سعودی عرب کےساتھ زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

امدادی پیکج کے تحت سعودی حکومت نے 3 ارب ڈالر بھی پاکستان کے اکاونٹ میں رکھوانے تھے، جن میں سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط 19 نومبر 2018 ، دوسری قسط 14 دسمبر 2018 اور تیسری قسط 25 جنوری 2019 کو موصول ہوئی تھی۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے اب پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر واپس لے لیے ہیں، جس کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button